Advertisement
Advertisement
Advertisement

نیلم منیر معروف ماڈل زارا عابد کی پہلی برسی پر جذباتی ہوگئیں

Now Reading:

نیلم منیر معروف ماڈل زارا عابد کی پہلی برسی پر جذباتی ہوگئیں

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل زارا عابد کی پہلی برسی پر شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر رنجیدہ ہوگئیں۔

خوبرو اداکارہ نیلم منیر کراچی میں 22 مئی 2020 کو حادثے کا شکار ہونے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 8303 میں جاں بحق ہونے والی اپنی بہترین دوست اور معروف ماڈل زارا عابد کو کھو دیا تھا۔

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Neelam Muneer Khan (@neelammuneerkhan)

Advertisement

نیلم منیر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی ہے۔

اداکارہ کی جانب سے پوسٹ کی جا نے والی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نیلیم منیر کے ہمراہ ماڈل زارا عابد بھی موجود ہیں۔

تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں دوستوں نے سفید لباس زیب تن کیے ہوئے ہیں۔

اداکارہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے زارا عابد کی مغفرت کے لیے دُعا کی۔

Advertisement

نیلم منیر نے پوسٹ کردہ تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ  پی آئی اے کے طیارے کے حادثے کو ایک سال گزر گیا ہے اور میری خوبصورت اور پیاری دوست زارا عابد بھی اس حادثے میں انتقال کرگئی تھی۔

نیلم منیر نے اپنی مرحوم دوست کے لیے دُعا کرتے ہوئے لکھا کہ اللّہ تعالیٰ زارا کو جنت الفردوس عطا کرے، آمین۔

یاد رہے کہ زارا عابد پاکستان فیشن انڈسٹری میں تیزی سے اُوپر کی جانب جارہی تھیں۔

اس کے علاوہ گزشتہ سال ماڈل زارا عابد نے ہم اسٹائل ایوارڈز میں بہترین فیمیل ماڈل کا ایوارڈ اپنے نام کیا تھا۔

ماڈل نے انڈسٹری کے معروف ڈیزائنرز ثنا سفیناز کے ساتھ کیرئیر کا آغاز کیا تھا۔

جبکہ بہت جلد وہ عظیم سجاد کی فلم چوہدری سے بڑی اسکرین پر بھی ڈیبیو کرنے والی تھیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ گزشتہ سال کراچی میں حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں 99 افراد سوار تھے۔

 محکمہ صحت سندھ کے حکام نے بتایا تھا کہ 2 مسافر محمد زبیر اور ظفر مسعود حادثے میں معجزاتی طور پر بچ گئے جبکہ 97 کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی گئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر