Advertisement
Advertisement
Advertisement

عید الفطر پر اسپتالوں میں ہائی الرٹ جاری

Now Reading:

عید الفطر پر اسپتالوں میں ہائی الرٹ جاری
انٹرنیشنل ڈفینس ایگزیبیشن اینڈ سیمینار

عید الفطر پر سندھ کے تمام اسپتالوں میں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت سندھ نے عید الفطر پر اسپتالوں میں ہائی الرٹ جاری کردیا جس کے بعد ڈائر یکٹر جنرل سندھ ڈاکٹر ارشاد میمن نے بھی تمام اسپتالوں کو ہدایت نامہ جاری کردیا ہے۔

اپنے بیان میں ڈی جی ہیلتھ سندھ  نے کہا کہ 9 سے 16 مئی اسپتالوں میں تمام اسٹاف اپنی موجودگی یقینی بنائے۔

ڈی جی ہیلتھ سندھ نے مزید کہا کہ تمام اسپتالوں میں ادویات اور آکسیجن مستقل فراہم کی جائے جبکہ اسپتالوں میں آئی سی یو، ایچ ڈی یو اور آپریشن تھیٹرز کو بھی مکمل فعال رکھا جائے۔

دوسری جانب اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی بھی صوبے کے اہم ڈاکٹرز سے ملاقات ہوئی۔

Advertisement

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ڈاکٹرز سے ملاقات کا مقصد کورونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لینے اور کنٹرول کرنا ہے، آپ تمام ڈاکٹرز کی رہنمائی اور معاونت کی ضرورت ہے۔

سید مراد علی شاہ نے یہ بھی کہا کہ صورتحال انتہائی خطرناک ہے، کراچی میں 12.87 فیصد ، حیدرآباد 18.02 فیصد، سکھر 6.85 فیصد کورونا کے کیسز ہوگئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ ہمارے اسپتالوں میں آکسیجن کا مکمل انتظام ہونا چاہیے، اگر مریض کو آکسیجن بر وقت لگ جائے تو وینٹی لیٹرز پر جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر