Advertisement
Advertisement
Advertisement

ثناء خان کے شوہر مفتی انس کی طبیعت ناساز

Now Reading:

ثناء خان کے شوہر مفتی انس کی طبیعت ناساز

بالی ووڈ کی معروف سابقہ اداکارہ ثناء خان کے شوہر مفتی انس کی طبیعت ناساز ہوگئی۔

سابقہ اداکارہ ثناء خان نے اپنے شوہر کی طبیعت کے حوالے سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے خبر دی ہے۔

ثناء خان نے بتایا کہ مفتی انس کی طبیعت زیادہ خراب ہونے پر  انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

گزشتہ روز ثناء خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری میں ایک ویڈیو شیئر کی جس میں اُن کے شوہر مفتی انس اسپتال میں موجود تھے۔ْ

انسٹاگرام اسٹوری میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مفتی انس کو ڈرپ لگ رہی۔

Advertisement

ثناء خان نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ مفتی انس کی جلد صحتیابی کے لیے دُعا کریں۔

سابقہ اداکارہ نے بتایا کہ اُن کے شوہر کو ایک دن میں تین مخلتف اوقات میں ڈرپس لگائی گئی ہیں کیونکہ وہ بہت کمزوری محسوس کررہے ہیں۔

ثناؑء خان کے شوہر کی طبیعت ناسار

اُنہوں نے بتایا کہ مفتی انس کو مختلف ملٹی وٹامنز دیے گئے اور ڈرپ بھی لگائی گئی ہے کیونکہ یہ سب اُن کی صحت کے لیے بہت ضروری ہیں۔

ثناؑء خان کے شوہر کی طبیعت ناسار

مفتی انس کی طبیعت کے حوالے سے سابقہ اداکارہ نے بتایا کہ ڈاکٹر نے مفتی انس کے تمام ضروری ٹیسٹ کرلیے ہیں تاہم رپورٹس کے بعد اسپتال سے ڈسچارج ہوکر گھر آگئے ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ ثناء خان نے گزشتہ سال بھارتی ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والے مفتی انس سے شادی کی تھی۔

بگ باس سیزن 6 سے شہرت پانے والی بالی ووڈ کی سابقہ اداکارہ ثناء خان نے اپنی شادی سے قبل اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

اس موقع پر ثناء خان کا کہنا تھا کہ اب وہ اپنی زندگی انسانیت کی خدمت میں اور اللّٰہ تعالیٰ کے احکامات کے مطابق گُزاریں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر