Advertisement
Advertisement
Advertisement

نادیہ خان کا اپنے شوہر کے لیے محبت بھرا پیغام جاری

Now Reading:

نادیہ خان کا اپنے شوہر کے لیے محبت بھرا پیغام جاری

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان اور اداکارہ نادیہ خان نے اپنے شوہر فیصل ممتاز راؤ کے لیے محبت بھرا پیغام جاری کر دیا ہے۔

میزبان اور اداکارہ نادیہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگارم پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جو ان کے اور ان کے شوہر کی عید کی دلکش تصاویر کو ملا کر بنائی گئی ہے۔

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Nadia Khan (@outstylewithnadia)

Advertisement

نادیہ خان کی جانب سے انسٹاگارم پر شیئر کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے خوبصورت لباس کے ساتھ جیولری بھی پہنی ہوئی ہے جبکہ ان کے شوہر فیصل ممتاز راؤ نے بھی اہلیہ کے لباس کے رنگ سے ملتے جلتے لباس کا انتخاب کیا ہے۔

پوسٹ کی جانے والی ویڈیو کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ ماشاءاللّہ! میری اور فیصل کی پہلی عید ایک ساتھ بہت اچھی گُزری۔

نادیہ خان نے شوہر سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ فیصل نے مجھے مکمل کیا ہے اداکاری نے مزید کہا کہ فیصل میری زندگی کی محبت ہیں۔

واضح رہے کہ رواں سال کی شروعات میں نادیہ خان ریٹائرڈ پی اے ایف آفیسر اور فائٹر پائلٹ فیصل ممتاز راؤ کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں۔

Advertisement

نادیہ خان کے شوہر پاک فضائیہ میں 18 سال تک خدمات انجام دینے کے بعد 2009 میں ونگ کمانڈر کی حیثیت سے ریٹائر ہوئے اور متحدہ عرب امارات کی فضائیہ میں پہلے انسٹرکٹر پائلٹ اور پھر چیف آف سیفٹی کی حیثیت سے شامل ہوئے۔

 اس سے قبل نادیہ خان شادی کے بندھن میں بندھ چکی ہیں اور اُن کے تین بچے ہیں، اُن کی بڑ ی بیٹی کا نام علیزے، بیٹے کا نام اذان اور سب سے چھوٹے بیٹےکا نام کیان ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر