Advertisement
Advertisement
Advertisement

انوشکا شرما کے ویرات کوہلی کے ساتھ تعلقات کیسے قائم ہوئے؟ اداکارہ نے بتا دیا

Now Reading:

انوشکا شرما کے ویرات کوہلی کے ساتھ تعلقات کیسے قائم ہوئے؟ اداکارہ نے بتا دیا

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ انوشکا شرما نے اہم انکشاف کر دیا ہے کہ کس طرح ان کے ویرات کوہلی کے ساتھ تعلقات قائم ہوئے۔

اداکارہ نے بتا دیا کہ انہوں نے  کرکٹر ویرات کوہلی سے پہلے ملاقات میں اپنا رویہ تکبرانہ کیوں رکھا تھا؟

اپنے حالیہ انٹرویو میں انھوں نے ویرات کوہلی کے ساتھ اپنی ملاقات کا تذکرہ کیا۔

انوشکا کا کہنا تھا کہ اگر آپ مجھ سے پوچھیں گے کہ ویرات میرے گھر آئے، تو کہوں گی ہاں، کیا وہ میرے دوست ہیں، کہوں گی ہاں، کیا میں انھیں جانتی ہوں، تو بھی کہوں گی ہاں لیکن بہت ساری باتیں ایسی ہیں جو لوگ نہیں جانتے، ہم نے ایک ساتھ ایک اشتہار کیا تھا۔

واضح رہے دونوں کے تعلقات سال 2013 سے تھے جب دونوں نے ایک ساتھ ایک اشتہار کے لیے شوٹنگ کی تھی۔

Advertisement

 تاہم آہستہ آہستہ یہ تعلقات گہرے ہوتے گئے اور یہ اسٹارز 2017 میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

بالی ووڈ حسینہ نے کہا کہ انھوں نے ویرات کوہلی کے سامنے اپنے تکبرانہ چہرہ رکھا تھا کیونکہ انھیں ایسا لگتا تھا کہ ویرات کوہلی بھی ایک تکبرانہ شخصیت کے مالک ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ اشتہار میں انھوں نے کافی مشکل اداکاری کی، لیکن میں ان سے اوپر ہی رہنا چاہتی تھی۔

انوشکا نے مزید کہا کہ لیکن جب میں ان سے ملی تو وہ ایک آسان، ذہین اور مزاحیہ شخص معلوم ہوئے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ انھوں نے اپنا نئے گھر خریدنے پر اپنے قریبی دوستوں کو پارٹی دی تھی، وہاں ویرات کوہلی کو بھی دعوت دی گئی تھی، ویرات وہاں آئے اور ہمارے تعلقات وہیں سے استوار ہونا شروع ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سجل علی اور احد رضا میر کے درمیان برف پگھلنے لگی؟ فالو کرنے کی خبریں وائرل
ہانیہ عامر مداحوں کے ہجوم میں گھِر گئیں، ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل
ماہرہ خان کے مداحوں کے لیے بڑی خوشخبری
نیو سول کے لیجنڈ گلوکار 51 سال کی عمر میں چل بسے
آکسفورڈ میں ویڈ پینے کے بعد طالبان حملے کی یاد تازہ ہوگئی، ملالہ یوسفزئی
ایوارڈ شو میں سجل علی اور یاسر حسین کی نوک جھونک کی ویڈیو وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر