
وفاقی وزیر حماد اظہر نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی خبروں کی تردید کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ وفاقی کابینہ نے نیپرا کی سفارش کے باوجود بجلی کی قیمت میں فوری اضافے کی منظوری نہیں دی ہے۔
وفاقی کابینہ نے نیپرا کی سفارش کے باوجود بجلی کی قیمت میں فوری اضافے کی منظوری نہیں دی۔ وزارت بجلی کو ہدایت کی گئی ہے کہ نیپرا سے اس فیصلے پر نظر ثانی کے لئے درخواست کی جائے تاکہ بجلی کی قیمت برقرار رہے اور اکتوبر میں صرف آٹھ پیسے کا اضافہ ہو۔ https://t.co/nQgPHHHECM
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) May 21, 2021
حماد اظہر نے کہا کہ وزارت بجلی کو ہدایت کی گئی ہے کہ نیپرا سے اس فیصلے پر نظر ثانی کے لئے درخواست کی جائے تاکہ بجلی کی قیمت برقرار رہے۔
وفاقی وزیر حماد اظہر کا مزید کہنا تھا کہ اکتوبر میں صرف آٹھ پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News