Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیا وائی فائی کو بجلی میں بدل کر ان سے چھوٹے آلات چلانا ممکن ہے؟

Now Reading:

کیا وائی فائی کو بجلی میں بدل کر ان سے چھوٹے آلات چلانا ممکن ہے؟

وائی فائی  کو ایک خاص ٹیکنالوجی کی بدولت بجلی میں بدل کر ان سے چھوٹے آلات چلائے جاسکتے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس مشن میں نیشنل یونیورسٹی آف سنگاپور کے سائنسدانوں نے تجرباتی طور پر ایک چھوٹی ایل ای ڈی روشن کرنے کا عملی مظاہرہ کیا ہے۔

تحقیق کے مطابق وائی فائی میں ہم 2.4 گیگا ہرٹز ریڈیو فری کوئنسی استعمال کرتے ہیں اورکئی مقامات پر اس کے سگنل ضائع ہوتے رہتے ہیں۔

لیکن اب ’اسپن ٹارک آسیلیٹر‘ (ایس ٹی او) جیسے منفرد اور چھوٹےآلے کی بدولت وائرلیس امواج کو بجلی میں بدلنا ممکن ہے۔

یاد رہے کہ وائی فائی ٹرانسمیٹر اور ریسیور اب ہرجگہ موجود ہیں۔

Advertisement

اس حوالےسے ماہرین نے بتایا کہ گھروں اور شہروں میں چھوٹے سینسر اور اسمارٹ آلات اب وائی فائی سے چلانا ممکن ہے۔

ماہرین نے بتایا کہ اس طرح اسے کمیونکیشن اور کمپیوٹنگ وغیرہ میں انہیں استعمال کیا جاسکتا ہے۔

ماہرین نے بتایا کہ ایس ٹی او نظام مائیکروویو خارج کرتے ہیں لیکن ان سے بجلی کی بہت کم مقدار ہی حاصل کی جاسکتی ہے لیکن ایک ساتھ بہت سارے ایس ٹی او نظاموں کو ملاکر ہم بجلی کی بڑی مقدار بناسکتے ہیں۔

سنگاپور کے سائنسدانوں نے تجرباتی طور پر آٹھ ایس ٹی او نظاموں کو مرحلہ وار جوڑا ہے۔

تاہم اس تحقیق کی مدد سے وائی فائی کو براہِ راست بجلی میں بدلا گیا،جسے کیپیسٹر میں بھیجا گیا اور ایک اعشاریہ چھ وولٹ کی ایل ای ڈی جلائی گئی۔

 جب کیپیسٹر کو چھ مرتبہ چارج کیا گیا تو ایل ای ڈی ایک منٹ تک روشنی دیتی رہی۔

Advertisement

اگرچہ یہ ایک دلچسپ تجربہ ہے لیکن کئی برس بعد یہ ممکن ہوگا کہ ہم وائی فائی کے زیاں کو روکتے ہوئے اس سے بجلی کے آلات بناسکیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
’اسمارٹ فون کیس‘ جو آپ کو موبائل کی لت سے چھٹکارہ دلائے!
زمین سے 40 ہزار گھنٹے کا مشاہدہ؛ مِلکی وے کہکشاں کی نئی اور حیران کن تصویر جاری
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر