جرمن وی لاگر کرسٹن بیٹزمین کا منگنی ختم ہونے کے بعد پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔
کرسٹن بیٹزمین کا سابقہ منگیتر زویا ناصر سے منگنی ٹوٹنے کے بعد کہنا ہے کہ اپنی محبت کو چھوڑنا دنیا کا مشکل ترین کام ہے۔

جرمن وی لاگر کرسٹن نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی ہے جس میں انہوں نے لکھا کہ کسی ایسے کو چھوڑنا جس سے آپ بے حد محبت کرتے ہوں، دنیا کا مشکل ترین کام ہے۔
کرسٹن نے کہا کہ یہ آپ کی فیملی میں موجود کوئی شخص، آپ کا بہترین دوست یا آپ کا پارٹنر بھی ہوسکتا ہے۔
انہوں نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ آپ اپنی اس بہترین محبت کو پانے کے لیے اپنا بہترین ہی دے سکتے ہیں۔
کرسٹن بیٹزمین نے مزید کہا کہ لیکن آپ اس وقت کیا کرسکتے ہیں کہ جب مستقبل ہی آپ کا ساتھ نہ دے تو سمجھوتوں کا بھی کوئی فائدہ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ اپنے خوابوں کے پیچھے بھاگنا کبھی نہ چھوڑیں، خود پر یقین رکھیں اور کبھی بھی کم پر سمجھوتہ نہ کریں کیونکہ دنیا میں سب کچھ عارضی ہے، دُکھ بھی لیکن زندگی خوبصورت بھی تو ہے۔
واضح رہے کہ حال ہی میں زویا ناصر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری کیے گئے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ میں بہت ہی دکھ کے ساتھ یہ اعلان کر رہی ہوں کہ میرا اور کرسٹن بیٹزمین کا اب مزید کوئی تعلق نہیں ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
