
پی ٹی آئی کے رہنما خرم شیرزمان نے کہا کہ مریم صفدر کے ہوتے ہوئے ن لیگ کو کسی دشمن کی ضرورت نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما خرم شیر زمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ڈرامہ کوئن بیگم صفدر کا سیاست میں اب کوئی کردار باقی نہیں رہا ہے۔
انھوں نے مزید لکھا کہ مریم نواز اب باہر جائیں گی یا پھر جلد اندریہ 11 جماعتوں کا مکس اچار وزیراعظم کیخلاف نہ پہلے کچھ کرسکا نہ آئیندہ کرسکے گا۔
مریم صفدر کے ہوتے ہوئے ن لیگ کو کسی دشمن کی ضرورت نہیں، ڈرامہ کوئن بیگم صفدر کا سیاست میں اب کوئی کردار باقی نہیں رہا، مریم نواز اب باہر جائیں گی یا پھر جلد اندر یہ 11 جماعتوں کا مکس اچار وزیراعظم کیخلاف نہ پہلے کچھ کرسکا نہ کرسکے گا.
Advertisement— Khurrum Sher Zaman 🇵🇰 (@KhurumSherZaman) May 28, 2021
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News