Advertisement
Advertisement
Advertisement

بلاول بھٹو کی جانب سے دوست ممالک کے سفارت کاروں کے اعزاز میں افطار اور ڈنر

Now Reading:

بلاول بھٹو کی جانب سے دوست ممالک کے سفارت کاروں کے اعزاز میں افطار اور ڈنر
بلاول بھٹو

بلاول بھٹو

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دوست ممالک کے سفارت کاروں کے اعزاز میں افطار اور ڈنر کا اہتمام کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور دوست ممالک کے سفارت کاروں کے درمیان باہمی دلچسپی کے دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

بلاول بھٹو اور دوست ممالک کے سفارت کاروں نے  دوطرفہ تعلقات میں اضافے اور باہمی تجارتی روابط مزید مضبوط کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔

چیئرمین پی پی پی کی جانب سے افطار ڈنر میں امریکا، اٹلی، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات ، افغانستان، بحرین اور قطر کے سفارت کار موجود تھے جبکہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وزیر تعلیم سعید غنی اور وزیر اطلاعات ناصر شاہ بھی موجود تھے۔

اس کے علاوہ سعودی عرب کے قونصل جنرل بندر فہد الدائل، متحدہ عرب امارات کی سفارت کار مریم العزیزی ،عمان کے سفارت کار محمد ناصر حماد المبسالی اور قطر کے قونصل جنرل مشال ایم الانصاری بھی بلاول ہاؤس میں ہونے والے افطار ڈنر میں موجود تھے۔

Advertisement

پیپلزپارٹی  کے چیئرمین کے ہمراہ افطار ڈنر میں پی پی پی کی نائب صدر شیری رحمان ، پی پی پی کی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری ،امریکی قونصل جنرل رابرٹ سلبرسٹین ، اٹلی کے قونصل جنرل ڈینیلو گیئورڈانیلا ،افغانستان کے سفارت کار عبدالرحمان قاضی اور بحرین کے قونصل جنرل یاسر عیسی ایجان الہدیدی بھی شریک ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر