وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت نے کہا ہے کہ معاشی ترقی کے لئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت نے ان خیالات کا اظہار ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن اینڈ اکنامک گروتھ کے موضوع پر پری بجٹ مشاورتی سیمینار سے خطاب کے دوران کیا۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب صوبے میں خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لئے انفارمیشن ٹیکنالوجی سے استفادہ کر رہی ہے جبکہ مستقبل میں تعلیم اور صحت کے شعبے میں خدمات کی فراہمی کے لئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا استعمال بڑھایا جائے گا۔
وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت نے مزید کہا کہ اس ضمن میں آئی ٹی انڈسٹری اور ٹیکنالوجی سے متعلقہ شعبہ جات کو بھی نمائندگی دی جا رہی ہے جبکہ حکومت پنجاب کے پروگرام ہنر مند نوجوان کا دائرہ کار بھی بڑھایا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News