
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے اپوزیشن نے کورونا سمیت ہر ایشو پر منفی سیاست کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کورونا پر قابو پانے کے لئے شہریوں کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔
عثمان بزدار نے کہا کہ حکومت کورونا پھیلاؤ روکنے کے لئے ضروری اقدام اٹھا رہی ہے۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ عید کی تعطیلات کے دوران شہری گھروں میں رہیں ،آج کی احتیاط آپ کی زندگیوں کو محفوظ رکھے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مزید کہا کہ اپوزیشن کو قومی چیلنج پر پوائنٹ اسکورنگ سے گریز کرنا چاہئیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News