Advertisement
Advertisement
Advertisement

کم عمری میں جنسی زیادتی کے باعث ذہنی توازن کھوبیٹھی تھی، لیڈی گاگا

Now Reading:

کم عمری میں جنسی زیادتی کے باعث ذہنی توازن کھوبیٹھی تھی، لیڈی گاگا

شہرت یافتہ امریکی گلوکارہ، اداکارہ، پروڈیوسر، سماجی رہنما اور کاروباری خاتون لیڈی گاگا نے اپنی زندگی کے بارے میں اہم انکشاف کر دیا ہے۔

لیڈی گاگا نے شہزادہ ہیری اور اوپرا ونفرے کی جانب سے ذہنی صحت پر بنائی گئی دستاویزی سیریز ’دی می یو کانٹ سی‘ یعنی ’مجھے تم نہیں دیکھ سکتے‘ میں اپنے ساتھ ہونے والے استحصال پر کھل کر بات کی۔

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Lady Gaga (@ladygaga)

Advertisement

لیڈی گاگا نے بتایا کہ کم عمری میں طاقتور شخص کی جانب سے متعدد مرتبہ ’ریپ‘ کیے جانے کی وجہ سے وہ حاملہ ہوگئی تھیں۔

لیڈی گاگا نے 2014 میں انکشاف کیا تھا کہ جب انہوں نے گلوکاری کی دنیا میں قدم رکھا اور جب ان کی عمر محض 19 برس تھی، تب انڈسٹری کے ایک شخص نے ان کا ’ریپ‘ کیا تھا جس کے باعث وہ تقریباً اپنا ذہنی توازن کھو بیٹھی تھیں۔

جبکہ گلوکارہ نے 2016 اور 2018 میں بھی مذکورہ معاملے پر بات کی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ 19 برس کی عمر میں متعدد مرتبہ ان کا ’ریپ‘ کیا گیا تھا۔

Advertisement

لیڈی گاگا نے سیریز میں مذکورہ شخص کا نام لینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ ’می ٹو مہم‘ کے بعد بہت ساری خواتین نے بہادری دکھائی مگر وہ اب بھی اس مکروہ شخص کا نام لینے کو تیار نہیں۔

لیڈی گاگا نے کہا کہ وہ اس مکروہ شخص کا دوبارہ کبھی چہرہ دیکھنا پسند نہیں کریں گی اور نہ ہی اس کا نام لینا پسند کریں گی۔

اداکارہ نے بتایا کہ کم از کم تین سال بعد انہوں نے آہستہ آہستہ زندگی کی جانب لوٹنا شروع کیا تاہم اب بھی انہیں وہ واقعات یاد آتے ہیں تو انہیں تکلیف ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ لیڈی گاگا کا شمار دنیا کی معروف ترین اور طاقتور ترین شوبز و میوزک شخصیات میں شمار ہوتا ہے، انہوں نے کم عمری میں گلوکاری کا آغاز کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر