وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ نوجوانوں کیلئے چھوٹے قرضوں کے فوری اجراء کیلئے اقدامات کئے جائیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ شوکت ترین سے وزیر اقتصادی امور عمر ایوب خان کی ملاقات ہوئی جس میں وزارت خزانہ اور اقتصادی امور کے اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر سیکرٹری اقتصادی امور نے مالیاتی امدادی اداروں کی فنڈنگ پر بریفنگ دی۔
وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ زرعی پیکیج بالخصوص وئیر ہاؤسنگ، کولڈ سٹوریج اور آبپاشی کیلئے فنانسنگ پر توجہ دی جائے۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ بیرونی فنڈنگ سوشل پروٹیکشن اور فنی مہارتوں کے پروگراموں پر صرف کی جائے، معاشرے کے پسماندہ طبقے کے تحفظ اور نوجوانوں میں ہنر کے فروغ کیلئے اقدامات ضروری ہیں۔
شوکت ترین کا یہ بھی کہنا تھا کہ ترقی پزیر علاقوں میں صاف پینے کے پانی، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور بہتر خدمات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
وزیر خزانہ شوکت ترین کا مزید کہنا تھا کہ حکومت سماجی ترقی کے اہداف کو مدنظر رکھتے ہوئے معاشی اہداف کے حصول کیلئے کوشاں ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
