Advertisement
Advertisement
Advertisement

رمضان میں پروٹین کتنا ضروری؟

Now Reading:

رمضان میں پروٹین کتنا ضروری؟

عام انسان کے جسم کے فی کلوگرام وزن کیلے0.8 سے1 گرام پروٹین تجویز کی جاتی ہے جبکہ ویٹ لِفٹر یا ایتھلیٹس کے لیے فی کلو گرام وزن کے حساب سے 1.4سے 2 گرام پروٹین حاصل کرنا تجویز کیا جاتا ہے۔

ورزش کرنے کے آدھے گھنٹے کے بعد 15سے 25 گرام پروٹین کی مقدار لینے سے متاثرہ پٹھوں کو آرام ملتا ہے اور پٹھے مضبوط ہوتے ہیں۔

پروٹین کے ساتھ دیگر غذائیں کس قدر مفید؟

پروٹین کے استعمال سے دیر تک بھوک نہیں لگتی کیونکہ پروٹین ہضم ہونے میں وقت لیتا ہے۔

روزے کیلئے ماہرین کی تجویز ہے افطار میں پروٹین سے بھرپورغذاؤں کا استعمال کیا جائے۔

Advertisement

سحری کے وقت کوشش کریں کے ایک پیالی دہی یا 2 سے تین گلاس دودھ اور دہی سے تیار لسی کا استعمال لازمی کریں، سحری کے اوقات میں انڈہ بھی غذا کا حصہ بنایا جا سکتا ہے۔

پروٹین کا استعمال بھی صحت کے لئے نقصان دہ ہے اس میں توازن برقرار رکھنا ضروری ہے، اس کے لئے پروٹین سے بھر پور غذاؤں کے ساتھ کاربو ہائیڈریٹس اور فائبر کی مقدار لینا بھی ضروری ہے۔

غذائی ماہرین کی تحقیق کے مطابق اگرآپ پروٹین ڈائیٹ پر ہیں تو گوشت کے ساتھ کچی سبزیوں کی شکل میں سلاد کا استعمال بھی لازمی کریں اور پانی استعمال بھی زیادہ سے زیادہ کریں،ایک وقت کی غذا میں مکمل گوشت کا استعمال بھی مضر صحت ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے دن میں اگر گوشت استعمال کیا جارہا ہے تو دوسرے دال کا استعمال کریں۔

پروٹین کی اقسام اور ذرائع

پروٹین کی دو طرح کی اقسام ہیں جن میں ’اینیمل پروٹین‘ یعنی کے حلال جانوروں کے گوشت جیسے کہ گائے، بھینس، مرغی مچھلی، دودھ اور انڈوں سے حاصل کیے جانے والا جبکہ دوسرا ’پلانٹ پروٹین ‘ جس میں دالیں، جو، سبزیاں، پھلیاں اور خشک میوہ جات شامل ہیں۔

Advertisement

رمضان کے دوران پروٹین سے بھر پور غذا حلیم سے بھی خوب فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے، رمضان کے دوران حلیم کھانا مفید ثابت ہوگا، اس دوران ساتھ میں سلاد کا استعمال کرنا نہ بھولیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارت پینترے بازی سے باز نہ آیا ، افغانستان کو دریا پر ڈیم کی تعمیر کا نیا جھانسہ
جنسی اسکینڈل پر کارروائی ، برطانوی شہرادہ اینڈریو شاہی لقب سے محروم ، محل چھوڑنے کا حکم
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
فلسطینی قیدیوں سے غیر انسانی سلوک ، انتہا پسند اسرائیلی وزیر نے ویڈیو پوسٹ کردی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر