
پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ خدا کسی کو کم ظرف اور بزدل دشمن نہ دے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں کہا کہ نواز شریف کی زندگی کے ساتھ دوران حراست کھلواڑ کرنے والے اب تک باز نہیں آئے جبکہ نواز شریف کا مقابلہ اس سوچ سے ہے جس نے میری بیمار والدہ کی تصویریں بنانے کی کوشش کی۔
نواز شریف کی زندگی کے ساتھ دوران حراست کھلواڑ کرنے والے اب تک باز نہیں آئے۔نواز شریف کا مقابلہ اس سوچ سے ہے جس نے میری بیمار والدہ کی تصویریں بنانے کی کوشش کی،ہوٹل میں میرے کمرے کا دروازہ توڑا اور آج پھر نواز شریف پر حملہ آور ہونے کی کوشش کی۔ خدا کسی کو کم ظرف اور بزدل دشمن نہ دے
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) May 21, 2021
پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے مزید کہا کہ ہوٹل میں میرے کمرے کا دروازہ توڑا اور آج پھر نواز شریف پر حملہ آور ہونے کی کوشش کی، خدا کسی کو کم ظرف اور بزدل دشمن نہ دے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News