Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسرائیل انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے، شیریں مزاری

Now Reading:

اسرائیل انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے، شیریں مزاری

وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا ہے کہ اسرائیل انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جینوا میں گزشتہ روز اہم قرارداد منظور ہوئی ہے جبکہ فلسطین سے متعلق پہلے بھی قراردادیں منظور ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا ہیومن رائٹس کونسل میں واپس آگیا ہے۔

شیریں مزاری نے یہ بھی کہا کہ قرارداد میں اسرائیلی فورسز کی عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی بات کی گئی ہے، اسرائیل کو باور کرانا ہو گا کہ فلسطین کے خلاف ہتھیار استعمال نہ ہوں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا اور مغربی ممالک اسرائیل کو ہتھیار فراہم کرتے ہیں، اسرائیلی حکومت نسل پرست حکومت ہے۔

Advertisement

شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے رمضان میں بھی مساجد میں اذان نہیں دینے دی، وقت آگیا ہے ،پاکستان ،کشمیر اور فلسطین کے معاملے پراو آئی سی سے سپورٹ لیں۔

وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل فلسطین کے خلاف جو کر رہا ہے وہ جنگی جرائم ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ کے 14 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کب ہوں گے؟ اعلان ہوگیا
جعلی ڈگری کیس؛ جمشید دستی کو 7 سال قید کی سزا
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 80 واں اجلاس؛ وزیر اعظم لندن سے نیویارک روانہ
سیلاب دو دلوں کو ملنے سے نہ روک سکا، دلہا کشتی پر دلہن بیاہ لایا
وزیراعظم کی تجارت اور سرمایہ کاری کیلئے قابل عمل منصوبوں پر کام کی ہدایت
بلوچستان؛ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ہدایات پر منشیات کیخلاف فیصلہ کن مہم کا آغاز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر