Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی بربریت کی وجہ سے خطے کی امن و سلامتی کو خطرہ لاحق ہے، ترجمان دفتر خارجہ

Now Reading:

بھارتی بربریت کی وجہ سے خطے کی امن و سلامتی کو خطرہ لاحق ہے، ترجمان دفتر خارجہ
ترجمان

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا ہے کہ بھارتی بربریت کی وجہ سے خطے کی امن و سلامتی کو خطرہ لاحق ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے بھارتی خارجہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کشمیری عوام کے حق اور سلامتی کونسل کی قراردادوں سے انحراف کر رہا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی وزیر خارجہ کے سرحد پار دراندازی کے بیان کو مسترد کر دیا ہے۔

زاہد حفیظ نے کہا کہ بھارت عالمی برادری اور کشمیری عوام سے کیے گئے وعدے کی خلاف ورزی کررہا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست 2019 کے ایک طرفہ اقدامات بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔

Advertisement

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی تحریک بھارتی ریاستی دہشت گردی کے خلاف مقامی کشمیری چلا رہے ہیں، یہ تحریک اس وقت تک جاری رہے گی جب تک کشمیر میں استصواب رائے نہیں کرایا جاتا۔

 زاہد حفیظ نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل تک یہ تحریک چلتی رہے گی۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے مزید کہا کہ 1947 سے بین الاقوامی قوانین کے تحت کشمیر کا مسئلہ تصفیہ طلب ہے، پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی سے بہتر ہے اور بھارت مسئلہ کشمیر کے حل پر توجہ دے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر