اسلام آباد ایئرپورٹ پر سراغ رساں کتے 12 مئی سے تعینات ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر سراغ رساں کتوں کی خصوصی ٹیم کی تعیناتی کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ پر سراغ رساں کتوں کی ٹیم تعیناتی کی منظوری دے دی گئی ہے جو کہ ایئرپورٹ پر کورونا مریض کی نشاندہی کرے گی۔
ذرائع نے کہا کہ پاک فوج ایئرپورٹ انتظامیہ کو تربیت یافتہ کتے فراہم کرے گی جبکہ اسلام آباد ایئرپورٹ انتظامیہ سی اے اے کو تعاون بھی فراہم کرے گی۔
ذرائع نے یہ بھی کہا کہ اے ایس ایف مشتبہ مسافر کی اے سی سی کو حوالگی میں مدد کرے گی۔
ذرائع کے مطابق وزارت صحت کی چار رکنی ٹیم اسلام آباد ایئرپورٹ پر تعینات ہو گی جبکہ وزارت صحت کی ٹیم مشتبہ مسافر سے کورونا ٹیسٹ کے لئے نمونے بھی لے گی۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ایئرپورٹ پر وزارت صحت کی ٹیم دو شفٹس میں تعینات رہے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News