
شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل نے اپنی بیٹی کا نام ’لیلیبیٹ ڈیانا‘ رکھنے کی وجہ بتا دی ہے۔
واضح رہے کہ شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کی بیٹی لیلیبیٹ ڈیانا کی پیدائش جمعہ کو سانتا باربرا کاٹیج اسپتال کیلی فورنیا میں ہوئی، اس موقع پر پرنس ہیری اسپتال میں موجود تھے۔
میگھن مارکل کے پریس سیکرٹری نے بتایا تھا کہ پیدائش کے وقت ’ لیلیبیٹ ڈیانا ‘ کا وزن 7 پاؤنڈ 11 اونس تھا۔
انہوں نے اپنی بیٹی کا نام ’لیلی‘ ملکہ الزبتھ دوم اور آنجہانی والدہ شہزادی ڈیانا سے بے پناہ محبت کی وجہ سے رکھا ہے۔
شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل نے بتایا کہ ان کی دادی یعنی ملکہ برطانیہ کو شاہی خاندان میں پیار سے لیلی کہہ کر پکارا جاتا ہے اس لیے انہوں نے اپنی دادی کے نام پر اپنی بیٹی کا نام رکھا ہے۔
لیلیبیٹ جو ملکہ کا عرفی نام ہے، اس کا مطلب ہے ’خدا کا وعدہ۔‘
دوسری جانب اس خوشی کے موقع پر ملکہ برطانیہ نے بھی شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کو مبارکباد دی ہے۔
جبکہ پرنس آف ویلز شہزادہ چارلس اور ڈچزآف کارن وال بھی اس خبر سے خوش ہیں۔
واضح رہے کہ برطانوی شاہی خاندان کے رکن شہزادہ ہیری اور انکی اہلیہ میگھن مرکل کے ہاں 6 مئی 2018 کو پہلے بیٹے آرچی کی پیدائش ہوئی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News