Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی: رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی

Now Reading:

کراچی: رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی
رینجرز اور پولیس

پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس نے کراچی کے علاقے بن قاسم ٹاؤن میں مشترکہ کارروائی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بن قاسم ٹاؤن میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی 250 سے زائد وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ہونے والے ملزم کی شناخت صالح کے نام سے ہوئی، جس کے قبضے سے اسلحہ، موٹر سئایکل اور چھینے ہوئے موبائل فونز برآمد ہوئے ہیں۔

ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزم نے تفتیش کے دوران بن قاسم ٹاؤن، گھگر پھاٹک اور دیگر علاقوں میں وارداتوں کا اعتراف کیا۔

ترجمان رینجرز کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزم 250 سے زائد وارداتوں میں 70لاکھ روپے، 12سو سے زائد موبائل فونز چھین چکا ہے۔ ملزم کو قانونی کارروائی کے لئے پولیس کے حوالےکردیا گیا ہے۔

Advertisement

ترجمان رینجرز کا مزید کہنا ہے کہ ملزم نے بھینس کالونی میں واقع دودھ کی دکان میں تیس لاکھ روپے کی ڈکیتی ماری تھی۔ دورانِ تفتیش صالح نے اپنے دیگر ساتھیوں کے نام بھی بتائے، جن کی گرفتاری کے لئے پولیس اور رینجرز چھاپے مار رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کے انرجی سیکٹر میں بڑی پیشرفت؛ ترکی کی نیشنل آئل کمپنی کی انٹری
اسلام آباد میں معمولاتِ زندگی بحال، وفاقی پولیس کا شہر بھر سے رکاوٹیں ہٹانے کا فیصلہ
سعد رضوی کے گھر پر چھاپے میں برآمدگی کی تفصیل جاری
ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ؛ معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کا امکان
نارتھ ایسٹ پمپنگ اسٹیشن پر K-II لائن کی مرمت کا کام شروع
ٹی ایل پی واقعے پر جعلی خبروں کے خلاف بڑا ایکشن شروع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر