مشیر ماحولیات مرتضٰی وہاب نے کہا ہے کہ کل عالمی یوم ماحولیات ہے۔
تفصیلات کے مطابق مشیر ماحولیات مرتضٰی وہاب نے کیماڑی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پہلی بار غیر روایتی انداز میں یہ دن منانے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے سمندروں میں جو دنیا بھر سے جہاز آتے ہیں ،سمندر ان سے آلودہ ہوتے ہیں۔
مرتضٰی وہاب کا کہنا تھا کہ اس سے آبی حیات اور مچھیروں کی زندگی متاثر ہوتی ہے۔
مشیر ماحولیات مرتضٰی وہاب نے کہا کہ اس لئے ہوٹلوں میں بیٹھ کر لیکچررز کے بجائے عملی اقدامات کیے۔
انہوں نے کہا کہ آج ہم کراچی شہر کیماڑی میں بابا بھٹ شاہ پر موجود ہیں۔
مرتضٰی وہاب نے یہ بھی کہا کہ اب کی بار میرین ڈرائیو کی طرف سے ایک نئی کوشش کی گئی ہے ،ہماری جو آبی حیات ہیں وہ بہت متاثر ہورہی ہیں۔
مشیر ماحولیات مرتضٰی وہاب کا مزید کہنا تھا کہ میں شکر گزار یوں میری ٹائم کے پی ٹی اور دیگر اداروں کا ،ہم نے یہاں مچھیروں کے ذریعے اس سمندر کا کچرا صاف کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں میں یہ آگاہی ضروری ہے کہ سمندر سے کچرا صاف ہونا چاہئیے۔
مرتضٰی وہاب نے یہ بھی کہا کہ آج کی اس کارروائی کا یہ مقصد تھا کہ سمندر میں بھی کچرے کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانا چاہئیے۔
مشیر ماحولیات مرتضٰی وہاب کا مزید کہنا تھا کہ آج نیوی ،میری ٹائم سیکیورٹی اور ڈاکیارڈ نے بھی ہمارے ساتھ تعاون کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کے پی ٹی سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ بھی اس پہلو پر توجہ دیں ،کے پی ٹی کروڑوں اربوں روپے اس سمندر کی وجہ سے کماتی ہے ،اسے اس کی صفائی کے لئے خرچ بھی کرنا چاہئیے۔
مرتضٰی وہاب نے یہ بھی کہا کہ اگر وفاقی حکومت چاہے تو صوبائی ماحولیاتی ادارے تعاون کے لئے تیار ہیں۔
مشیر ماحولیات مرتضٰی وہاب کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت سمندر کے پانی پر تیل کی طے بچھی ہوئی لگتی ہے ،یہ وقت الزام آرائی کا نہیں بلکہ کام کرنے کا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News