 
                                                                              پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے پریس کانفرنس کے دوران انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی کھلاڑی کے کیئریئر کا فیصلہ کرنا ہمارے حق میں نہیں ہے۔
انہوں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ شرجیل خان اور اعظم خان کی فٹنس کافی بہتر ہوچکی ہے ، ہماری ٹیسٹ ٹیم مستحکم نظر آرہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ یو اے ای میں بھی ممکن ہے لیکن ہر کھلاڑی کو ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ نہیں بنا سکتے ہیں۔
عماد وسیم کی بھی یو اے ای میں پرفارمنس بہتر رہی ہے ۔
واضح رہے کہ محمد وسیم نے فٹنس کو ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ آہستہ آہستہ مزید بہتری آجائے گی اور ہم ٹیم میں بھی بیلنس لانا چاہ رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 