وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اور تاجکستان میں گہرے تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں۔
تفصیلات کے مطابق تاجکستان کے وزیر خارجہ کی وفد کے ہمراہ وزارت خارجہ آمد ہوئی ہے۔
وزارت خارجہ میں پاکستان اور تاجکستان کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے ہیں۔
ملاقات میں دو طرفہ تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
اس موقع پر دونوں وزرائے خارجہ نے دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا ہے۔
شاہ محمود نے کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ بھی کیا۔
وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ غیرآئینی اقدامات کی تنسیخ کے لئے دنیا بھارت پر دباؤ ڈالے۔
ملاقات میں دونوں وزرائے خارجہ نے مذاکرات سے افغان مسئلے کے حل پر بھی زور دیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News