خیبرپختونخوا کے صوبائی وزیر صحت و خزانہ تیمور جھگڑا نے کہا کہ ملازمین محنت اور دلجمعی سے اپنے فرائض سرانجام دیں۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے صوبائی وزیر صحت و خزانہ تیمور جھگڑا نے آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس خیبرپختونخوا اور سیکریٹریٹ کوآرڈی نیشن کونسل سے ملاقات کی۔
تیمور جھگڑا کا کہنا ہے کہ ملازمین کی تنخواہوں میں تفاوت کو ختم کرنے کے لیے نیک نیتی سے اضافہ کیا، تنخواہوں میں 27 فیصد اضافہ حسب وعدہ یکم جون سے ملے گا، کسی صورت تنخواہ میں اضافے سے رہ جانے والوں کے لیے شکایات ازالہ کمیٹی بنا دی ہے۔
اس ضمن میں ملازمین کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت نے تنخواہوں میں امید سے زیادہ اضافہ کرکے دل جیت لیے ہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان اور وزیر صحت و خزانہ تیمور جھگڑا کے ہم شکر گزار ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News