Advertisement
Advertisement
Advertisement

میڈیا فرعون میر شکیل کی مشکلات میں مزید اضافہ

Now Reading:

میڈیا فرعون میر شکیل کی مشکلات میں مزید اضافہ
میر شکیل

جنگ و جیو کے مالک میر شکیل کے خلاف غیر قانونی پلاٹ الاٹمنٹ کیس میں ایک اور گواہ پیش کئے جانے کا امکان ہے۔

نیب ذرائع کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملزم میر شکیل کے خلاف ایک اور گواہ پیش کئے جانے کا امکان ہے، نئے گواہ کی جانب سے مزید سنسنی خیز انکشافات ہونگے۔

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب افسران کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے پرعزم ہیں، الزام ثابت ہونے پر ملزم میر شکیل کو 14سال قید با مشقت کا سامنا کرنا ہوگا۔

نیب ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ احتساب عدالت نے ڈائریکٹر پلاننگ واسا ذیشان بلال کو بھی اگلی پیشی پر بیان کیلئے طلب کیا ہے، غیر قانونی پلاٹ الاٹمنٹ کیس کی آئندہ سماعت 29 جون کو ہوگی۔

ذرائع کے مطابق نیب ریفرنس میں میر شکیل، سابق ڈی جی ایل ڈی اے ہمایوں فیض رسول اور بشیراحمد کو گنہگار قرار دیا گیا ہے۔

Advertisement

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم میر شکیل نے اس وقت کے وزیراعلی نواز شریف کی ملی بھگت سے 1، 1 کنال کے 54 پلاٹ ایگزمپشن پر حاصل کئے، ملزم کا ایگزمپشن پر ایک ہی علاقے میں پلاٹ حاصل کرنا ایگزمپشن پالیسی 1986 کی خلاف ورزی ہے۔

نیب ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ملزم میر شکیل نے نواز شریف کی ملی بھگت سے 2 گلیاں بھی الاٹ شدہ پلاٹوں میں شامل کرلیں، ملزم میر شکیل نے اپنا جرم چھپانے کیلئے پلاٹ اپنی اہلیہ اور کمسن بچوں کے نام پر منتقل کروائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر