
وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم مردہ گھوڑا ہے، اس میں جان ڈالنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جعلی راجکماری اور پرچی چیئرمین کے زخم خوردہ مولانا اب نیا بھیس بدل کر سامنے آرہے ہیں
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مولانا یاد رکھیں کہ ابھی ان کے زخم تازہ ہیں، تاریخ میں پہلی بار مولانا اقتدار سے دور ہیں اور یہ دوری انہیں چین سے نہیں بیٹھنے دے رہی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات نے یہ بھی کہا کہ مولانا کو جعلی راجکماری اور پرچی چیئرمین سے سبق سیکھنا چاہیے۔
معاون خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ جلسے جلوسوں کیلئے آگے بہت وقت ہے، جب ملک ترقی کیلئے ٹیک آف کر چکا ہے تو اس موقع پر جلسے جلوسوں کا کوئی جواز نہیں۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت کو ہٹانے کی سازش کرنے والے خود تاریک راہوں میں گم ہو چکے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت مدت پوری کرے گی اور یہ بدنصیب ٹولہ ہمیشہ کی طرح نامراد رہے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News