Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملکہ الزبتھ شدید پریشان، وجہ نے سب کو حیران کر دیا

Now Reading:

ملکہ الزبتھ شدید پریشان، وجہ نے سب کو حیران کر دیا

ملکہ الزبتھ نے اپنی پریشانی کی وجہ بتا دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ملکہ الزبتھ دوئم پوتے شہزادہ ہیری کے شاہی ذمہ داریوں سے دستبردار ہو کر امریکا میں رہائش اختیار کرنے اور وہاں کی ثقافت میں ڈھلتا ہوا دیکھ کر پریشان ہیں۔

شاہی مبصر انگریڈ سیورڈ نے بتایا ہے کہ جذباتی محاذ آرائی سے نمٹنے کے لیے شاہی محل ہمیشہ سے منفرد انداز کو ترجیح دیتا ہے۔

[amazonad category=”Electronics”]

انہوں نے بتایا کہ ملکہ برطانیہ کو یہ بات منظور نہیں ہے کہ شہزادہ ہیری ہر بار معاملات غلط ہونے پر عدالت میں مقدمہ چلائیں۔

Advertisement

اس حوالے سے شاہی مبصر نے کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ ملکہ پرنس ہیری کو خوش دیکھناچاہتی ہیں لیکن ان کی پریشانی کی وجہ ہیری کا امریکی انداز سے مسائل کو حل کرنا ہے۔

واضح رہے کہ پرنس ہیری اور اُن کی اہلیہ میگھن مارکل نے برطانوی نشریاتی ادارے کو اپنی بیٹی کے نام سے متعلق بے بنیاد خبریں پھیلانے پر قانونی کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ دائر کیا ہے۔

دوسری جانب شاہی جوڑے کی جانب سے اس خبر پر ردِعمل بھی سامنے آیا تھا کہ ملکہ برطانیہ ہی سب گھر والوں میں سے وہ پہلی ممبر تھیں جنہیں اس بارے میں آگاہ کیا گیا تھا۔

شاہی جوڑے کے ترجمان کا اس بارے میں کہنا تھا کہ اگر ملکہ برطانیہ اس حوالے سے اجازت نہ دیتی تو وہ یہ نام استعمال نہیں کرتے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر