مانسہرہ میں دریائے سرن میں گاڑی گرنے سے 7 افراد جاں بحق جبکہ 3 بچے زخمی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مانسہرہ کے علاقے پھلڑہ گوجرہ پل سے پک اپ گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے دو خواتین اور ایک کم سن بچے سمیت 7 افراد جاں بحق جبکہ 3 بچے شدید زخمی ہو گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق مقامی لوگوں ، پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے ریسکیو کر کے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق دریا میں گاڑی گرنے سے جاں بحق ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کی 2 خواتین اور2 بچے بھی شامل ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق بدقسمت خاندان شاپنگ کے بعد ترمنگ جا رہا تھا کہ گوجرہ کے مقام پرحادثے کا شکار ہوگیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
