مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ہمیں اپنی پاکدامنی کے سرٹیفکیٹ عمران نیازی سے لینے کی ضرورت نہیں۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے تحریک انصاف کی رہنما فردوس عاشق کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف اور شہبازشریف کی پاکدامنی کی گواہی عدالتی فیصلے دے رہے ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ خادمہ باجی آپ کو چیلنج ہے، آٹا، چینی، رنگ روڈ کی تحقیقات ہماری میٹروز کے ساتھ کروائیں۔
مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان نے کہا کہ عامرکیانی، ظفرمرزا، عمرایوب، ندیم بابر، زلفی بخاری، غلام سرور کو کلین چٹ دی گئی، جہانگیرترین کے ساتھ عمران خان کا ویسے ہی مک مکا ہو چکا ہے۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ عمران خان نے جس دن اپنے چہیتوں کو این آر او دینے بند کئے وہ حکومت کا آخری دن ہو گا۔
مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ خادمہ باجی یہ حکومت 56 کمپنیوں کا تماشہ اور پروپیگنڈا کر چکی، آشیانہ کیس اور صاف پانی کیس میں شہبازشریف عدالتوں سے سرخرو ہو چکے ہیں اور اب آپ لوگ شوق سے لاہور میٹرو اور اورنج لائن کی بھی تحقیقات کریں۔
اپنے بیان میں مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ اصل میں آپ کو تکلیف عام آدمی کو سہولت دینے پر ہے، انہی حرکتوں کی وجہ سے آج سی پیک بند اور بیرونی سرمایہ کاری ختم ہو رہی ہے۔
واضح رہے اس سے قبل بھی مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے فردوس عاشق کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ خادمہ جی آپ بھی انصاف لانڈری میں دھل کر پاک اور صاف ہو گئی ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا تھا کہ انصاف لانڈری میں شمولیت سے قبل آپ پر بھی کرپشن کے الزامات تھے، پاکستان ٹھگ انسٹیٹیوٹ کے سربراہ کے اعتراف جرم کے بعد فارن فنڈنگ میں بچ نہیں سکتے،ویسے باجی آپ جہاں بھی جاتی ہیں،پارٹی کی تباہی ہو جاتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
