 
                                                                              صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیرِ صدارت ایمازون کا”سیلرز لسٹ ” میں شمولیت پر اجلاس ہوا جس میں انہوں نے کہا کہ ایمازون کا سیلرزلسٹ میں شمولیت سے ملکی برآمدات کو فروغ حاصل ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ایمازون سے پاکستانی مصنوعات کی بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی بڑھے گی، ایمازون فہرست میں شمولیت سے پاکستانی برآمدات میں تنوع آئے گا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ عالمی منڈی میں مقابلہ کرنے کیلئے پاکستانی مصنوعات کی قدر میں اضافہ کرنا ہوگا، ایمازون فہرست میں شمولیت سے نوجوان کاروباری افراد کو روزگار کے مواقع حاصل ہوں گے، نوجوان تاجروں کو ای کامرس کی حرکیات کی واقفیت دینے کیلئے تربیت دینے کی ضرورت ہے۔
ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا کہ متعلقہ ادارے ای کامرس برآمد کنندگان کو درپیش مسائل کے حل میں مدد کریں، اسٹیک ہولڈرز برآمدات بڑھانے کے لئے فروخت کنندگان کو سہولیات دیں۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایمازون سیلرز لسٹ میں پاکستانی شمولیت کی تعریف کی اور ای کامرس کے فروغ کیلئے وزارت تجارت کی کاوشوں کو بھی سراہا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 