
پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں بجلی کی طلب 5000 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کر گئی تھی جبکہ بجلی کی سپلائی 3600 میگاواٹ جبکہ شارٹ فال 1400 میگاواٹ ہورہی ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ بجلی کا شارٹ فال غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے پورا کیا جا رہا ہے، حکومت نے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا ذمہ دار ترسیلی نظام کو ٹھہرا دیا ہے۔
اس ضمن میں لیسکو ذرائع کا کہنا ہے کہ ہمیں 5000 میگاوٹ سپلائی دی جائے اسے ترسیلی نظام سے چلائیں گے، سابق حکومت نے بجلی کے منصوبے لگائے جس سے بجلی سرپلس تھی جبکہ موجودہ حکومت سرپلس بجلی کو مینج کرنے سے قاصر ہے۔
لیسکو ذرائع نے کہا ہے کہ لیسکو نے انڈسٹری کو لوڈ شیڈنگ سے مستثنٰی قرار کر رکھا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News