
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن نمبر10 مومن آباد فقیر کالونی میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔
واقعے کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق ہوگئی ہیں جبکہ ایک شخص کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔
ایس ایچ او مومن آباد وسیم احمد کا کہنا ہے کہ مقتولہ کی لاش اور زخمی شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ مقتولہ کی شناخت 35 سالہ گل ناز زوجہ جاوید شاہ اور زخمی کی شناخت 20 سالہ جواد ولد سید شاہ کے نام سے کی گئی ہے۔
مقتولہ اور زخمی آپس میں خالہ بھانجے تھے۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ جائیداد کا تنازہ ہے ، مقتولہ کے رشتے دار زین نامی لڑکے نے فائرنگ کی اور فرار ہوگیا۔
واضح رہے کہ مقتولہ اور ملزم دونوں فقیر کالونی میں ایک ہی محلے کے رہائشی تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News