
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و ہدایتکار یاسر نواز نے شوبز انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ علیزے شاہ کے بارے میں اہم انکشاف کردیا ہے۔
اداکار یاسر نواز نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اداکارہ علیزے شاہ کے ساتھ کام کرکے پریشان ہوگئے اور پچھتانے لگے تھے۔
حال ہی میں ندا یاسر اور اُن کے شوہر یاسر نواز نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی تھی۔
دورانِ شو میزبان نے ندا سے سوال کیا کہ یاسر کو کس اداکارہ کے ساتھ کام کرنے میں مشکل ہوئی؟
میزبان کے جانب سے کیے جانے والے سوال کے جواب میں اداکارہ ندا نے کہا کہ بطورِ اداکار یاسر کو علیزے شاہ کے ساتھ کام کرنے میں بہت مشکل ہوئی تھی کیونکہ اُن کے ساتھ یاسر کی کیمسٹری نہیں بن پارہی تھی۔
اداکارہ ندا یاسر نے بتایا کہ بطورِ ہدایت کار یاسر کو کبھی کسی اداکار کے ساتھ کام کرنے میں مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔
دوسری جانب یاسر نواز نے بھی کہا کہ میں واقعی علیزے شاہ کے ساتھ کام کرکے پریشان ہوگیا تھا اور میں پچھتانے لگا تھا کہ آخر میں نے اس اداکارہ کے ساتھ کام کیوں کیا۔
انہوں نے کہا کہ جب ہم کسی فلم یا ڈرامے کے لیے کوئی کردار نبھا رہے ہوتے ہیں تو ہمیں اپنی نجی زندگی کو پیچھے چھوڑ دینا چاہیے۔
اداکار نے مزید بتایا کہ میں ان تمام تر وجوہات کی وجہ سے علیزے شاہ کے ساتھ کام کرنے پر خاصا پریشان ہوگیا تھا۔
اس کے علاوہ اُنہوں نے بتایا کہ مجھے ڈرامے کی اقساط بڑھانے کا مشورہ دیا گیا تھا لیکن میں نے ہاتھ جوڑ کر کہا اگر اقساط کم کرنی ہیں تو بتاؤ، اس میں اضافہ نہیں ہوگا۔
واضح رہے کہ علیزے شاہ نے حال ہی میں ایک نجی چینل پر اداکار یاسر نواز کے ساتھ کام کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News