پیپلزپارٹی کی سینیئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ نے کہا کہ پاکستان کا ٹیکس نظام منصفانہ اور پراگریسیو ہونا چاہیئے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی سینیئر رہنما نفیسہ شاہ نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ ایک فگر فجنگ سے زیادہ کچھ نہیں، حکومت کے دیئے گئے تمام نمبرز پر ماہرین شکوک و شبہات کا اظہار کررہے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ بجٹ میکنگ پراسیس سے پاکستان کے عوام اور جمہوری ادارے کتنے دور ہیں، بجٹ میں اس ہاؤس سے زیادہ بابوں کا کردار زیادہ ہے، ہمسایہ ملک میں بجٹ میکنگ میں پارلیمنٹ کا ایک بہت بڑا حصہ ہوتا ہے۔
نفیسہ شاہ نے مزید کہا کہ پاکستان میں پارلیمانی نمائندے روبوٹس کی طرح ہیں، عوام کی بجٹ سے مکمل لاعلمی ہے، ہمارا ٹیکس کا نظام امیروں کو فائدہ دیتا ہے، 40 کھرب کی ایمنسٹی ہر سال دی جاتی ہے، غریبوں پر ان ڈائریکٹ ٹیکسز لگائے جاتے ہیں۔
پیپلزپارٹی کی سینیئر رہنما نفیسہ شاہ نے مزید یہ بھی کہا کہ اس بجٹ کے ذریعے سیاسی حلقوں کو خوش کیا جارہا ہے، بڑے بڑے سرمایہ کار قرض لیتے ہیں غریب کیلئے کوئی قرض نہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News