وفاقی حکومت نے سوات میں فور جی انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے سوات میں سیاحوں کو راغب کرنے اور سہولیات فراہم کرنے کے لئے فور جی انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
وفاقی وزير مواصلات مراد سعید نے اپنے بیان میں کہا کہ جلد ہی سوات میں فور جی ٹیکنالوجی کی سہولت میسر ہوگی۔
اس حوالے سے وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے کہا کہ سوات کا ہائی اسپیڈ موبائل براڈ بینڈ پراجیکٹ ایک سال میں مکمل ہوجائے گا۔
وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے مزید کہا کہ سوات میں متعدد گاؤں میں انٹرنیٹ کی سہولت میسر ہوگی، ملکی اور غیرملکی ٹورسٹ کو انٹرنیٹ مہیا ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
