
سینٹ سیکرٹریٹ نے چیئرمینوں کے تقرر کا باضابطہ نوٹفکیشن جاری کردیا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق سینٹ کمیٹی قانون و انصاف کے چیئرمین تحریک انصاف کے سینیٹر علی ظفر مقرر ہوئے ہیں اور سینیٹر مشاہد حسین سید قائمہ کمیٹی وزارت دفاع، شیری رحمان خارجہ کمیٹی کی چیئرپرسن منتخب ہوئی ہیں۔
جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید اطلاعات و نشریات رضا ربانی بین الصوبائی رابطہ کمیٹی کے چیئرمین مقررہوئےاور طلحہ محمود فنانس اینڈ ریونیو ، سلیم مانڈوی والا پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے چیئرمین مقررہوئے ہیں۔
جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ سینیٹر محسن عزیز داخلہ ، روبینہ خالد میری ٹائم افئیرز کی چیئرپرسن مقررہوئے ہیں اور پرنس احمد عمر مواصلات،رانا مقبول احمد کیبنیٹ کمیٹی کے چیئرمین مقررہوئے ہیں۔
جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق طاہر بزنجو رولز اینڈ پروسیجر ، سینیٹر ہدایت اللہ ایوی ایشن کے چیئرمین مقررہوئے ہیں اور سینیٹر فیصل سبزواری صنعت و پیداوار، کامل علی آغا حکومتی یقین دہانیاں کمیٹی کے چیئرمین مقرر ہوئے ہیں۔
جاری کیے گئے نوٹیفیکیشن میں بتایا گیا ہے کہ سینیٹر عبدالقادر پیٹرولیم کمیٹی، سیف اللہ ابڑو توانائی کمیٹی کے چیئرمین مقررہوئے ہیں اور سینیٹر تاج حیدر پارلیمانی امور فاروق نائیک ڈیلیگیٹڈ لیجیسیلشن کمیٹی لے چیئرمین مقررہوئے ہیں
اعلامیہ کے مطابق سینٹ قائمہ کمیٹی ڈیولیشن کے چیرمین جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد مقررہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News