
پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کے سربراہ علامہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ ہم انصاف اور قاتلوں کو سزا دلانے کی جدوجہد کرتے رہیں گے۔
پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کے سربراہ علامہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کراچی میں شہداء ماڈل ٹاؤن کی 7ویں برسی پر اظہار یکجہتی کیلئے نکالی گئی ریلی سے آڈیو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قاتلوں کے دور حکومت کی طرح مظلوم آج بھی انصاف سے محروم ہیں
ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا 7 سال بعد بھی انصاف کے منتظر ہیں۔ سانحہ کے ماسٹر مائنڈ میاں نواز شریف کو شاید اپنی زندگی میں وطن کی سرزمین پر قدم رکھنا نصیب نہ ہو
پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کے سربراہ نے یہ بھی کہا کہ بے گناہوں کو شہید کرنے والے آج عبرت ناک انجام سے دوچار ہیں، نواز شریف اور شہباز شریف کا اقتدار ختم ہوچکا۔
ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ اللّٰہ کی لاٹھی بے آواز ہے۔ نواز شریف آج در بدر ہیں اور شہباز شریف ملزم کے طور پر ضمانت کی رہائی کے ساتھ زندگی بسر کررہے ہیں
پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کے سربراہ علامہ ڈاکٹر طاہر القادری کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نہ ظالم ہیں نہ قاتل پھر انصاف کیوں نہیں مل رہا۔ قاتل اقتدار میں تھے تو انصاف نہ ملنے کی وجہ سمجھ آتی ہے، عمران خان کی حکومت ہے تو اب قاتلوں کو سزا کیوں نہیں مل رہی؟
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News