
محکمہ تعلیم خیبرپختونخواہ نے صوبے کے تمام گرم علاقوں کے پرائمری اور مڈل اسکولز بند کر نے کا اعلامیہ جاری کردیا ہے۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پرائمری اور مڈل اسکولوں کی تاحکم ثانی چھٹیاں ہونگی جبکہ ونٹر زون میں پرائمری سے ہائیر سیکنڈری تک اسکول معمول کے اوقات کار کے مطابق کھلے رہیں گے۔
نویں جماعت سے بارہویں تک کے طلباء کے لئے اسکولز کھلے رہینگے۔
اعلامیے کے مطابق اسکول میں وہی مضامین پڑھائے جائیں گے جس کا امتحان لیا جائے گا۔
واضح رہے کہ فیصلوں کا اطلاق تمام سرکاری و نجی اسکولوں پر ہوگا
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News