
حکومت تعلیم کے شعبے میں مطلوبہ اہداف حاصل کرنے میں نا کام رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال جی ڈی پی کا صرف 1.5 فیصد تعلیم پر خرچ ہوا ہے۔
یونیسف نے کم از کم تعلیم پر جی ڈی پی کو 4 فیصد خرچ کرنے کا ٹارگٹ دیا ہے۔
پاکستان میں تعلیم پر گزشتہ سال 611 ارب روپے خرچ ہوئے ہیں۔
شرح خواندگی میں بلوچستان سب سے پیچھے ہے جبکہ بلوچستان میں شرح خواندگی صرف 46 فیصد ہے۔
پنجاب میں شرح خواندگی 64 فیصد جبکہ سندھ میں 58 فیصد ہے۔
خیبرپختونخوا ضم شدہ علاقوں کے بنا شرح خواندگی 55 فیصد جبکہ ضم شدہ علاقوں میں 53 فیصد ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News