Advertisement
Advertisement
Advertisement

پرچی چیئرمین ووٹ حاصل کرنے کیلئے بھارت کی بولی بول رہے ہیں، شہباز گِل

Now Reading:

پرچی چیئرمین ووٹ حاصل کرنے کیلئے بھارت کی بولی بول رہے ہیں، شہباز گِل
شہباز گِل

معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ پرچی چیئرمین ووٹ حاصل کرنے کیلئے بھارت کی بولی بول رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے بلاول زرداری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جب کشمیریوں کیلئے جدوجہد کی باری آئے پرچی چیئرمین اسکرین سے غائب ہو جاتے ہیں۔

 معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ نے کہا کہ ووٹ لینے کی باری آئے سلیکٹڈ بلاول باولوں کی طرح کشمیر میں بھاگے پھرتے ہیں، کشمیر میں الیکشن جیتنے کیلئے ہمیشہ نفرت کی زبان بولی جاتی ہے۔

 شہباز گِل نے یہ بھی کہا کہ کشمیر کے غیور عوام بیدار ہیں بھارتیوں کیلئے بھی اور موسمی سیاستدانوں کیلئے بھی، موصوف کی سیاسی پنگھوڑے میں آمد سے پہلے عمران خان نے کشمیریوں سے اظہار ِ یکجہتی کیا۔

معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے موصوف کے پرچی پر چیئرمین بننے سے پہلے کشمیر کے حقِ خودارادیت کیلئے آواز بلند کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر