
وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ گزشتہ 48 گھنٹو ں سے لوڈشیڈنگ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ لوڈشیڈنگ کی مختلف وجوہات ہیں۔
حماد اظہر نے کہا کہ ایک وجہ تربیلا ڈیم میں مرمت کا کام جاری ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ تین سے چار روز میں تربیلا ڈیم کی مرمت کا کام مکمل ہو جائے گا اور تین ہزار میگاواٹ بجلی واپس آجائے گی۔
وفاقی وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ بجلی ہمارے پاس ضرورت سے زیادہ موجود ہے اور سال میں ہزاروں میگاواٹ بجلی پیدا نہیں ہوتی۔
وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے مزید کہا کہ تکنیکی وجوہات کے باعث یہ لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News