وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ آج میں اپنی حکومت کیخلاف بات کروں تو اپوزیشن مجھے داد دے گی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال پیش کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں لوڈشیڈنگ میں کمی ہوئی ہے۔
حماد اظہر نے کہا کہ بونیر میں ٹرانسمیشن لائنز کا مسئلہ حل کیا جائے گا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ خیبرپختونخوا میں کچھ فیڈرز پر 80 فیصد لوگ بل نہیں دے رہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جن علاقوں میں چوری زیادہ ہے وہاں اے بی سی کیبلز لگائیں گے۔
حماد اظہر نے کہا کہ 2023 میں ملک میں بجلی وافر مقدار میں ہو گی۔
وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے مزید کہا کہ تقریر کرنا بہت آسان ہے لیکن کام کرنا مشکل ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News