الیکشن کمیشن نے این اے 249 کراچی میں دوبارہ انتخابات کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے این اے 249 میں دوبارہ انتخابات کی درخواستوں کو ناقابل سماعت قرار دے دیا ہے، الیکشن کمیشن نے این اے 249 میں پی ایس پی اور پی ٹی آئی کی دوبارہ انتخابات کی درخواستوں کو مسترد کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے دونوں فریقین کو الیکشن ٹریبونل سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی ہے ۔
واضح رہے کہ پی ایس پی اور پی ٹی آئی کے این اے 249 کے امیدواروں نے دوبارہ انتخابات کے لیے درخواستیں دائر کی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News