Advertisement
Advertisement
Advertisement

آڑو کا استعمال موسم گرما میں کیوں ضروری ہے؟

Now Reading:

آڑو کا استعمال موسم گرما میں کیوں ضروری ہے؟

گرمی کے موسم میں پھل کھانا بہت مفید ہوتا ہے مختلف پھلوں کے مختلف فائدے ہیں ان ہی میں ایک پھل آڑو بھی ہے جو ہماری صحت کو بے شمار فوائد دیتا ہے ،قدرت نے اس پھل میں کتنے فائدے رکھیں ہیں آگے جانتے ہیں۔

آڑو کی تاثیر ٹھنڈی ہوتی ہے جو کہ ہمارے جسم میں گرمی کی شدت کو کم کرتی ہے ،بہت سے فائدوں میں ایک فائدہ یہ ہے کہ اس سے ہماری آنکھوں کی بینائی بہتر ہوتی ہے، آڑو آئرن، میگنیشیم، پوٹاشیم، کاپر، زنک اور مینگنیز سے بھر پور ہوتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ آنکھوں کی بینائی کو بہتر بنانے کے لئے صرف گاجر ہی نہیں بلکہ آڑو بھی بہت مفید ہے کیونکہ آڑو آنکھوں کو مخصوص غذائی اجزاء فراہم کرنے میں مدد کرتا ہے، آڑو وٹامن اے سے بھرا ہوا ہوتا ہے۔

اس پھل میں قدرتی طور پر خون بنانے کی خصوصیات موجود ہوتی ہیں، آڑو ہمارے جسم میں خون کی پیداوار بڑھاتا ہے اور اس کے ساتھ ہی ہمارے جسم میں موجود آزاد ریڈیکلز سے لڑنے میں مدد کرتا ہے۔

ہم سب جانتے ہیں کہ وٹامن اے ہماری جلد کے لئے بہت فائدے مند ہے یہ ہماری جلد کو بہتر کرتا ہے اور آڑو میں موجود اینٹی آکسیڈینٹس عُمر بڑھنے کے عمل کو بھی سست کرتا ہے لہٰذا موسم گرما میں روزانہ کی بنیاد پر آڑو کو اپنی غذا میں شامل کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر