
وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے یو ایس ایڈ کے تعاون سے گڈاپ ٹاؤن میں اپ گریڈ ہونے والے اسکول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یو ایس ایڈ کے تعاون سے سندھ کے دس اضلاع میں اسٹیٹ آف دی آرٹ اسکول بنے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 10 اضلاع کے اسکولوں میں تمام سہولیات موجود ہیں ،ان اضلاع کا انتخاب اس لئے کیا گیا کہ وہاں یہ سہولیات موجود نہیں تھیں۔
سعید غنی نے یہ بھی کہا کہ تمام سہولیات کے ساتھ اسکول وہاں بنائے جائیں جہاں تعلیم کی زیادہ ضرورت ہے۔
وزیر تعلیم سندھ کا کہنا تھا کہ یو ایس ایڈ نے فنڈڈ اسکول کے ساتھ ساتھ دیگر اسکول کو اپ گریڈ کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بیسک ایجوکیشن پروگرام محکمہ تعلیم کا کامیاب منصوبہ ہے۔
سعید غنی نے یہ بھی کہا کہ ہم نے یہ طریقہ اختیار کیا ہے کہ پبلک پارٹنرشپ کے تحت اسکولوں کو ایڈوپٹ کرنے والے کی ذمہ داری ایک اسکول کے بجائے ارد گرد کے دیگر اسکولوں کی بھی ہوگی ۔
وزیر تعلیم سندھ کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ اگلے سالوں میں ہر ضلع میں سرکاری اچھے اسکول ملیں گے ،لوگ اپنے بچوں کو پرائیوٹ اسکولوں سے نکال کر سرکاری اسکولوں میں داخل کروائیں گے۔
وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے مزید کہا کہ مفت تعلیم اور صحت فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے، ہماری سمت درست ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News