سندھ کے وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سندھی بولنے والوں نے کبھی وفاق کے خلاف بات نہیں کی۔
تفصیلات کے مطابق صوبائِی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کل بحریہ ٹاؤن میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا۔
ناصر حسین شاہ نے کہا کہ کسی کو بدمعاشی نہیں کرنے دیں گے، ملک مخالف نعرے لگانے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔
صوبائِی وزیر اطلاعات نے یہ بھی کہا کہ سندھی بولنے والوں نے کبھی وفاق کے خلاف بات نہیں کی، جس نے بھی پاکستان مخالف بات کی سندھیوں نے اسے مسترد کیا۔
ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن والے یہاں ڈرامہ کرتے ہیں، آج سندھی بولنے والوں کے لیے یہاں زہر اگلا گیا۔
صوبائِی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ جن کو سپورٹ ملی وہ پیپلز پارٹی کے خلاف تھے، ہماری جانیں اور سب کچھ پاکستان کے لیے قربان ہے۔
واضح رہے اس سے قبل صوبائِی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ تاجروں کو انتظامیہ کے رویے کی شکایت ہے، تاجروں کے مسائل حل کرنے کے لئے کمیٹی قائم کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا تھا کہ کچھ پولیس اہلکاروں کو معطل اور کچھ کے تبادلے کیے گئے ہیں۔
ناصر حسین کا کہنا تھا کہ شہریوں کو اپنا سمجھتے ہیں، کورونا سے بچاؤ کے لئے فیصلے کیے ہیں، کوئی بھی فیصلہ باہمی مشاورت سے کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
