
جوہر ٹاؤن دھماکے میں اہم پیشرفت سامنے آگئی ہے۔
تفتیشی ذرائع کے مطابق گاڑی لاہور منتقل کرنے والا مبینہ دہشت گرد کو رات گئے منڈی بہاوالدین سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔
مبینہ دہشتگرد سجاد حسین کا ماسٹر مائنڈ پیٹر پال ڈیوڈ سے دس سال پرانا تعلق بھی بتایا جا رہا ہے۔
تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ دوران تفتیش سجاد حسین نے گاڑی لاہور منتقل کرنے کا بھی اعتراف کرلیا ہے جبکہ مبینہ دہشتگرد کو لاہور منتقل کر دیا گیا ہے۔
مبینہ دہشتگرد کا کہنا ہے کہ گاڑی لاہور ضرور منتقل کی مگر ٹارگٹ تک کسی اور نے پہنچائی تھی۔
واضح رہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے دھماکے میں ملوث ابھی بھی ایک شخص کی تلاش میں مصروف ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News