Advertisement
Advertisement
Advertisement

کڑی پتے کے حیرت انگیز فوائد

Now Reading:

کڑی پتے کے حیرت انگیز فوائد

ہمارے گھر کے کچن میں دور قدیم سے شامل کڑی پتہ کھانوں کے ذائقے اور خوشبو میں اضافے کے لئے استعمال ہوتا ہے اس کے استعمال سے صحت اور خوبصورتی پر بے شمار فوائد حاصل ہوتے ہیں جنہیں جاننا اور اسے استعمال میں لانا نہایت ضروری ہے، سستے داموں آسانی سے دستیاب کڑی پتّے  کے استعمال کے کوئی نقصانات نہیں بلکہ فوائد بے شمار ہیں۔

مارکیٹ میں سستے داموں میں مل جانے والا کڑی پتہ سلاد، دالوں میں بگھار، ہری چٹنی، نیم گرم پانی میں ڈال کر مختلف کھانوں میں پکا کر کے استعمال میں لایا جا سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق کڑی پتے کے استعمال سے بلڈ شوگر لیول کو کم کیا جا سکتا ہے، اس کے استعمال سے نظام ہاضمہ بھی درست ہوتا ہے ، بالوں کی خوبصورتی بڑھانے کے لئے بھی نہایت مفید ثابت ہوتا ہے، کڑی پتے میں بھر پور مقدار میں اینٹی آکسیڈنٹ اجزاء پائے جاتے ہیں جو متعدد بیماریوں سے بچاؤ کے لئے ناگزیر ہیں۔

اس کے علاوہ کڑی پتہ بالوں کو سفید ہونے سے بچاتا ہے، بالوں پر  شیمپو، کنڈیشنر اور اسٹریٹنر کے استعمال کے نتیجے میں آنے والے مضر اثرات سے بھی بچاتا ہے اور متاثرہ بالوں کی صحت دوبارہ بحال کرتا ہے ،بے جان بالوں میں جان ڈالتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ  بال گرنے سے روکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سرجری کے بغیر گھٹنے کے درد کا آسان علاج دریافت
یہ عام سا مشروب اینٹی بایوٹکس کی افادیت کو کم کرسکتا ہے
پنجاب کی جیلوں میں قید سینکڑوں مریضوں کے ایڈز میں مبتلا ہونے کا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر