Advertisement
Advertisement
Advertisement

 کیا  آپ جانتے ہیں کہ ہوٹل کی بریانی کا ذائقہ کیوں الگ ہوتا ہے؟

Now Reading:

 کیا  آپ جانتے ہیں کہ ہوٹل کی بریانی کا ذائقہ کیوں الگ ہوتا ہے؟

بریانی گھر کی بنی ہوئی بھی مزے دار لگتی ہے لیکن جو مزہ بازار کی بنی بریانی میں ہے وہ کسی اور میں نہیں۔

 آج آپ کی مشہور شیف کی بتائی گئی ایسی ٹپ بتا رہے ہیں جس کے مطابق آپ گھر میں بھی بازار جیسی بریانی بنا سکتے ہیں۔

ترکیب:

سب سے پہلے آپ ان اجزاء کو الگ کرلیں:

ہلدی، دھنیا، ہری مرچیں، پیاز، ٹماٹر، کالی مرچ، لونگ، بادیان کے پھول، دار چینی، زیرہ، کھیوڑہ، جائفل جاوتری، آلو، لیموں، گوشت، ثابت اور پسی ہوئی لال مرچ، ہرا دھنیا، تیز پات، آلو بخارا، ادرک، لہسن، نمک، زردے کا رنگ۔

Advertisement

چاولوں کو بھگوئیں اور ابالنے رکھ دیں اس میں تھوڑا سا زیرہ اور تین تیز پات ڈال کر اچھی طرح ابال لیں۔

اب آپ ٹماٹر، پیاز، لہسن اور ادرک کا پیسٹ بنا لیں۔

ایک بھگونے میں آئل اور آدھا چمچ زیرہ ڈالیں اور اس کو گرم کرکے گوشت کو ہلکا سا بھون لیں۔

بیس منٹ بعد جب گوشت ہلکا براؤن ہو جائے تو اس کو نکال کر الگ رکھ دیں اور اسی آئل میں کٹے ہوئے آلوؤں کو اچھی طرح گلا لیں۔

پھر توے پر زیرہ، ہلدی، دھنیا، جائفل جاوتری پاوڈر، کالی مرچ، ثابت لال مرچ، لونگ، بادیان کے پھول اور آدھا کٹا ہوا ٹکڑا ادرک ڈال کر بیس منٹ تک ان کو بھون لیں۔

اب اس کو ایک پیالے میں نکالیں اور اس میں صرف ایک قطرہ کھیوڑہ، آدھا چمچ زردے کا رنگ اور املی کا پیسٹ مکس کرلیں۔

Advertisement

پھر ان تمام اجزاء کو بھگونے میں ڈالیں اور ادرک لہسن، ٹماٹر اور پیاز کا پیسٹ، گوشت، آلو، لیموں کا رس ڈال کر گوشت کو مصالحے میں بھون لیں تاکہ گریوی اچھی تیار ہو جائے۔

پھر ایک بڑے بھگونے میں تھوڑا سا آئل ڈالیں اور چاولوں کی ایک تہہ ڈالیں پھر سالن ڈالیں اور کٹی ہوئی ہری مرچیں ڈالیں پھر چاولوں کی تہہ ڈالیں اور سالن ڈالیں پھر تھوڑے سے چاول اور کٹے ہوئے بارک ٹماٹر، تھوڑی سی ادرک، لیموں کٹے ہوئے ڈالیں اور دم لگا دیں۔

لیجیئے تیار ہے آپ کی زبردست بازار جیسی سپیشل بریانی ۔ تو ان گھر میں ہی بنائیں اور ذائقہ سے مزہ اٹھائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر